چین کی معیشت بہتری کی جانب گامزن

   

بیجنگ:چین کی برآمدات اور درآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق ستمبر میں ملکی برآمدات اس سے ایک برس قبل اسی مہینے کے مقابلے میں 9.9 فیصد زائد رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں ملکی درآمدات میں 2.1 فیصد کمی دیکھی گئی تھی تاہم ستمبر میں ان میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کی مضبوط تجارتی کارکردگی سے اندازہ ہوتا ہے کہ چین کی غیر ملکی تجارت کورونا بحران کے بعد تیز رفتاری سے بہتر ہو رہی ہے۔