بیجنگ : چین کے صوبہ جیانگسو کے یی ڑنگ علاقے میں ایک ووکیشنل کالج میں چاقو سے حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔شن ہوا کی رپورٹ کے مطابق، یکسنگ علاقے کی پولیس نے ووکیشنل کالج میں چاقو سے حملے کے حوالے سے بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوعہ سے گرفتار کیے گئے 21 سالہ حملہ آور نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ مشتبہ شخص نے یہ اقدام امتحانات میں ناکامی کی وجہ سے گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل نہ کر پانے اور انٹرن شپ کی تنخواہ سے غیر مطمئن ہونے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔