چین کے تفریحی مرکز میں 30 ہزار کورونا ٹیسٹ، بھاگنے والے گرفتار

   

بیجنگ : چین کے جنوب مغربی شہر چھنگڈو کے حکام نے چہارشنبہ کو کہا ہے کہ ایک بڑے تفریحی مرکز میں 30 ہزار لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور جو لوگ ٹیسٹ نہیں کروا رہے تھے انہیں موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا، چائنا سینٹرل ٹیلی ویڑن (سی سی ٹی وی)، نے منگل کو رپورٹ کیا تھا کہ نیو سینچری گلوبل سینٹر، جس میں متعدد دکانیں، دفاتر اور ایک بڑا واٹر پارک اور یونیورسٹی ہے، میں کیے جانے والے تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔چھنگڈو میں مقامی حکام نے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ جو لوگ ٹیسٹ کے وقت وہاں موجود تھے انہیں نتائج کا انتظار کرنے اور گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔تاہم یہ بات واضح نہیں تھی اس وقت نیو سنچری گلوبل سینٹر میں کتنے لوگ موجود تھے۔