چیکوٹی پراوین سے ای ڈی کی تیسرے دن بھی پوچھ تاچھ

   

حیدرآباد۔ 3 اگسٹ (سیاست نیوز) کسینو اسکام اور حوالہ ریاکٹ کیس میں ای ڈی عہدیداروں نے آج تیسرے دن بھی چیکوٹی پراوین اور ان کے ساتھی سے پوچھ تاچھ کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جون میں 40 کروڑ روپے سے زائد رقم نیپال منتقل کرنے کے انکشاف ہوا ہے۔ اس سے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی۔ چیکوٹی کے بیرونی ممالک میں 18 بینک کھاتے ہونے کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ ان کھاتوں میں منتقل کی گئی بھاری رقومات سے متعلق بھی استفسار کیا جارہا ہے۔ نیپال اور انڈونیشیا میں ’کسینو ‘ جوا کھیلنے کے لئے حوالہ کے ذریعہ لین دین کا بھی پتہ چلا ہے۔ جوا کھیلنے والوں کی اکثریت وی آئی پیز کی ہے اس لئے چیکوٹی اور مادھو ریڈی کی جانب سے ناموں کے انکشاف میں خوف کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ اہم شخصیتوں کی فہرست میں وزراء، ارکان اسمبلی، فلمی ستارے اور دوسری اہم شخصیتوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ چیکوٹی نے میڈیا کو بتایا کہ چیف منسٹر اے پی جگن موہن ریڈی سے ان کے تعلقات نہیں ہیں۔ ن