سلواکیہ : 2004ء میں یورپی یونین میں شمولیت کے بعد دوسری مرتبہ چیک جمہوریہ یورپی یونین کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد جمعہ کو کیا گیا ۔ کئی دیگر اہم رہنماؤں کے علاوہ یورپی کمیشن کی صدر اْرزولا فان ڈئیر لائن بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اگلے چھ ماہ میں پراگ حکومت یوکرین میں جنگ اور اس کے نتائج پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ چیک جمہوریہ سے قبل یورپی یونین کونسل کی ششماہی صدارت فرانس کے پاس تھی۔