چیگنٹہ میں سڑک حادثہدو نوجوان ہلاک

   

میدک۔ 21 جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ضلع کے چیگنٹہ حدود میں وڈیارم شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں اکناپیٹ کے مقام جھانسی لینگاپور کے دو نوجوان روی تیجا۔بالاجی سنگھ ہلاک ہوگے۔بتایا جاتا ہیکہ یہ دو نوجوان جو بائک پر جارہے تھے مقابل سے تیز رفتار رانگ روٹ سے آنے والی لاری کی زد میں آگئے اور برسرموقع ہلاک ہوگئے۔پولیس چیگنٹہ نے مقام حادثہ پہونچ کر مقدمہ درج کرتے ہوئے مہلوکین کی نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم رامائم پیٹ کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا اور ضابطہ کی کاروائی انجام دی۔ نوجوانوں کی سڑک حادثہ ہلاکت پر اکنا پیٹ اور جھانسی لینگاپور میں غم کی لہر دوڑ گئی۔