ڈاکٹررحیم الدین کمال کا انتقال

   


حیدرآباد۔/21 اگسٹ، ( راست ) حیدرآباد کے ممتاز دانشور اور ماہر تعلیم ڈاکٹر رحیم الدین کمال کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کئی تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے اور مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد انڈو عرب لیگ بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9704152864 یا 9908786482 پر ربط کریں۔ شہر کی سماجی، تعلیمی اور سیاسی شخصیتوں نے ڈاکٹر رحیم الدین کمال کو خراج پیش کیا۔
٭٭ جناب سید خواجہ انور الدین ولد جناب باقر علی مرحوم ریٹائرڈ سیول انجینئر محکمہ اریگیشن کا بعمر 76 سال 20 اگسٹ2022 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صالحین عیدی بازار یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد صالحین کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700041856 یا 7013670465 پر ربط کریں۔