ڈاکٹرس جب لڑکی کا ٹیومر نکال رہے تھے تب وہ پیانو بجارہی تھی۔ ویڈیو

,

   

گولیار۔یہاں کے ایک کارپوریٹ دواخانہ میں کامیابی کے ساتھ ایک لڑکی جو برین ٹیومر کے عارضہ سے لڑرہی تھی کا اپریشن کیااور اس کے لئے ایک نئی تکنیک کرینو ٹومی کا استعمال کیاگیاہے جس میں لڑکی گھنٹہ طویل اپریشن کے دوران پیانو سے کھیل رہی ہے۔

کرینوٹومی ٹیکنیک کے پس منظر میں اپنی ٹیم کے ساتھ لڑکی کا اپریشن کرنے والے ڈاکٹر ابھیشک چوہان نے کہاکہ”یہ اپریشن کافی حساس تھا اور ہم نے سنا تھا کہ عالمی سطح پر ہم ا س کاکامیاب اپریشن کرسکتے ہیں اس کے لئے مریض کے دماغ کو موسیقی آلہ پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ہم نے ویسا کیا۔

جس کے نتیجے میں مذکورہ لڑکی اب بحال ہے“

YouTube video


مذکورہ مریض کا نام 9سالہ سومیا جو مدھیہ پردیش مورینا ضلع میں بان موری کی ساکن ہیں کو مرگی کا مرض لاحق تھا۔

ڈاکٹرس نے کہاکہ”اپریشن کے دوران سومیا پیانو بجارہی تھی او رڈاکٹرس نے بنا انستھیسیا دئے بغیر دماغ سے ٹیومر نے نکال دیاہے“