ڈاکٹروں کی ٹیم سائیکلوں پر ایودھیا روانہ

   

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور سے ڈاکٹروں کا ایک گروپ اتوار کو سائیکلوں پر ایودھیاکے لیے روانہ ہوا۔ راجستھان اسمبلی کے اسپیکر واسودیو دیونانی نے یہاں اسمبلی سے ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دیونانی نے ٹیم کے ڈاکٹر لوکندر شرما، ڈاکٹر مہیندر، ڈاکٹر سوپن داس اور ڈاکٹر کمل کانت ترویدی کا منہ میٹھا کر کے انہیں ایودھیا روانہ کیا۔اس موقع پر دیونانی نے ڈاکٹروں کے ذریعہ تیار کردہ یوگا اور دماغی صحت سے متعلق بیداری پوسٹر بھی جاری کیا۔
نیرا کوکو نیکٹر کی پہلی کھیپ
کوچی سے امریکہ روانہ
کوچی: تمل ناڈو میں تیار ہونے والے مشروب نیرا کوکو نیکٹر کی پہلی کھیپ کیرالا کی کوچی بندرگاہ سے امریکہ روانہ کی گئی۔ ولارپدم میں ہفتے کے روز کنٹینر فریٹ اسٹیشن سے تمل ناڈو کی گلوبل کوکو نیکٹر فارمسر پروڈیوسر کمپنی لمیٹیڈ تروپور کے ذریعہ تیار کردہ نیرا کوکو نیکٹر کو سینٹرل پلانٹیشن کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر اور کوکونٹ ڈیولپمنٹ بورڈ ن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بی ہیبر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔