ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کینقاب کشائی

   

نئی دہلی: یوم آئین کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو سپریم کورٹ کے احاطہ میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔نقاب کشائی کے بعد محترمہ مرمو نے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذڑ کرکے آئین کے معمار کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، مرکزی وزیر مملکت برائے قانون (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال، عدالت عظمیٰ کے دیگر جج، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور دیگر معززین موجود تھے ۔