ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ’’ دکن کے ایران کے ساتھ تعلقات ‘‘ پر بین الاقومی کانفرنس

   

16اور 17؍ فبروری کو مقرر، قومی وبین الاقومی سطح سے مندوبین کی شرکت ، پروفیسر بشیر الدین میموریل لیکچر بھی مقرر
حیدرآباد۔ 14؍ فبروری ( پریس نوٹ) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ ( ہسٹری ) کے زیراہتمام 16اور 17؍فبروری کو منی آڈیٹوریم سی ایس ٹی ڈی بلڈنگ ، یونیورسٹی ہذا واقع جوبلی ہلز حیدرآباد میں دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’’ 14تا 18ویں صدی کے درمیان دکن کا ایران کے ساتھ سماجی ، سیاسی، معاشی و تہذیبی تعلقات ‘‘ منعقدہوگی۔ کانفرنس کاافتتاحی اجلاس 16؍ فبروری کو 10.30 بجے دن پروفیسر سیتا راما راؤ وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ جس میں پروفیسر وی کشن راؤ ممبر کونسل آف انڈین کونسل فار ہسٹاریکل ریسرچ نئی دہلی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس اجلاس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شری بی وینکٹیشم آئی اے ایس سیکریٹری ٹورازم ، کلچر اینڈ یوتھ افیئرس ، حکومت تلنگا نہ ہوں گے جب کہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر میر اصغر حسین ریٹائرڈ ڈائرکٹر و اڈوائزر انٹرنیشنل یورو عرب ڈائیلاگ یونیسکو، پروفیسر اے سدھا کر ڈائرکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی اور پروفیسر سی وینکٹیا رجسٹرار ڈاکٹر بی آر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس کے ایک حصہ کے طورپر 16؍ فبروری کو 12.30 بجے دن سابق وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی پروفیسر بشیر الدین میموریل لیکچر منعقد ہوگا جس میں پروفیسر عزیز الدین ، جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نئی خطاب کریں گے ۔ اس کانفرنس میں ’’تاریخی شہر ایران اور دیگر مغربی ایشیائی ممالک کے مہاجرین کی آمد کے لیے باب الداخلہ :ہندوستانی تاریخ میں دکن کا کلیدی رول ‘‘ کے تحت چار اہم عنوانا ت جیسے ’’ دکن اور ایران کے درمیان سیاسی ، سفارتی ، معاشی اور تہذیبی تعلقات ‘‘ پر مذاکرات منعقد ہوں گے ۔ اس کانفرنس میں امریکہ کے علاوہ ہندوستان کے مختلف حصوں سے وفود اور اسکالرس شرکت کریں گے اور ریسرچ پر مشتمل60 سے زائیدتحقیقی مقالے پیش کئے جائیں گے ۔ کانفرنس کے دوسرے دن یعنی 17؍فبروری کو صبح 10بجے ’’ دکن کی فنی تعمیر اور ثقافت : ایرانی فن کے اثرات ‘‘ پر پیانل مباحث ہوں گے جس میں ممتاز اسکالرس جیسے شری ویدا کمار ، ڈاکٹرکرشنا کماری اور پروفیسر عزیز الدین حصہ لیں گے ۔ اس پیانل مباحث کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ای سدھا رانی ہیں جب کے کانفرنس کی اختتامی تقریب 3.30 بجے دن پروفیسر اے سدھا کر ڈائرکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں ڈاکٹر ستیہ نارائنا کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔اس اجلاس کے مہمانان خصوصی اے کے خان آئی پی ایس مشیر اقلیتی اُمور حکومت تلنگانہ جب کہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر لاوینیا ویمسانی ،شاونی اسٹیٹ یونیو رسٹی یوایس اے کے علاوہ ڈاکٹر دانش معین صدرشعبہ ہسٹری مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ،حیدرآباداور پروفیسر سی وینکٹیا رجسٹرار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی شرکت گے ۔ اس دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کے ڈائرکٹر پروفیسر سید ایوب علی اور معاون ڈائرکٹر پروفیسر ای سدھا رانی ہیںجب کہ معاونین میں ڈاکٹر سرینواس وڈانم اور ڈاکٹر جی دیاکر ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹر ی شامل ہیں ۔