ڈاکٹر عفانہ ریاض کو سی وی رمن ینگ سائنس داں ایوارڈ

   

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مٹیریلس کیمسٹری کے شعبے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عفانہ ریاض کو شعبہ کیمیا،میں ان کی اہم خدمات کے لیے ‘سی وی رمن سائنس داں ایوارڈ دوہزار اکیس سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اطلاع جامعہ ملیہ کی جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔ ریلیز کے مطابق انعام کے حصے کے طور پر انھیں پچیس ہزار کی رقم بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ انھیں یہ ایوارڈ ایس ٹی پیٹرس انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن اینڈ رسرچ اوادی چنئی کی جانب سے دیا گیاہے ۔ادارے کی جانب سے منعقد ہونے والی بارہویں جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر یہ ایوارڈ اور توصیف نامہ دیا جائے گا۔ ڈاکٹر عفانہ ریاض نے کنڈکٹنگ پولی مرس کے شعبہ میں ایک سو چالیس سے سے زائد تحقیقی مقالات تحریر کئے ہیں جو دنیا کے موقر رسائل و جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔