ڈاکٹر لکشمن راجیہ سبھا میں بی جے پی کے وہپ مقرر

   

حیدرآباد ۔ یکم اگسٹ (سیاست نیوز) بی جے پی نے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن کو راجیہ سبھا میں پارٹی کا وہپ مقرر کیا ہے۔ بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ ڈاکٹر لکشمن کو 2 جون 2022 ء کو اترپردیش سے راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ زمانہ طالب علمی میں ڈاکٹر لکشمن اے بی وی پی میں سرگرم رہے۔ وہ بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر رہ چکے ہیں۔ مشیرآباد اسمبلی حلقہ سے دو مرتبہ منتخب ہوئے۔ بی جے پی نے اُنھیں پارلیمانی بورڈ کی رکنیت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر لکشمن کے ذریعہ اترپردیش میں پسماندہ طبقات کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ قبل ازیں چیوڑلہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشور ریڈی کو لوک سبھا میں پارٹی کا وہپ مقرر کیا گیا۔ 1