ڈاکٹر کفیل خان کو الہ آباد ہائی کورٹ سے بڑی راحت،معطلی کے آرڈر پر روک، سرکار سے مانگا جواب

   

الہ آباد ہائی کورٹ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل احمد خان کے 31 جولائی 2019 کو پاس کئے گئے معطلی کے آرڈر پر روک لگادیا ہے اور ریاستی حکومت سے 4ہفتے میں عرضی کا جواب دینے کو کہا ہے۔ معاملے کی اگلی سماعت 11نومبر کو ہوگی ۔ کورٹ نے عرضی گذار کے خلاف محکمہ جاتی جانچ کی کاروائی ایک مہینے میں پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کیا ہے۔یہ حکم جسٹس سرل شریواستو نے ڈاکٹر کفیل خان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔