ڈاکٹر کفیل میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔ پریش راول نے ڈاکٹر کفیل سے معافی مانگی۔

,

   

گورکھپور: شہر کے ایک سرکاری دواخانہ میں آکسیجن کے معاملہ میں اپنی سزا کاٹ چکے ڈاکٹر کفیل احمد خان کو کچھ دن قبل کلین چٹ دیدی گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر کفیل خان نے اداکار سے سیاستداں بنے رکن پارلیمنٹ بی جے پی پریش روال سے اس معاملہ میں کہنے پر ٹوئٹر پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ پریش راول نے ڈاکٹر کفیل خان کو دیمک کہا تھا۔ جس کے بعد کفیل خان نے پریش راول سے اس بات پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈاکٹر کفیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرلکھا کہ ’’پریش راول جی! میں آپ سے معافی کی مانگ کرتا ہوں۔ہم آپ کے پرستار ہیں۔کبھی نہیں سوچا تھا کہ آپ بھی چھوٹی سوچ کے ہوں گے او رآپ کا رویہ بھی ایسا ہوگا۔ برائے مہربانی آپ میری جانچ رپورٹ پڑھ لیں جس میں مجھے بے قصور ہونے کی کلین چٹ دی گئی۔“ اس کے بعد اداکارو ایم پی پریش راول نے بھی ٹوئٹر پر ڈاکٹر کفیل احمد خان سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ”غلط ہونے پر معافی مانگنے میں کوئی شرم نہیں، ڈاکٹر کفیل میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔“