ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکت

   

دیواس، 10 فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی دیواس پولیس نے ایک خانگی کلینک چلانے والے ڈاکٹر کو مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ کوتوالی پولیس نے بتایا کہ مقامی راؤ کلینک پر دو دن پہلے پیٹ درد کے علاج کے لیے ایک خاتون آئی تھی۔ اس کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نے مریضہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ خاتون نے پہلے خود ڈاکٹر کو ڈانٹا اور اس کے بعد پولیس میں رپورٹ درج کرائی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ببیتا بامنیا نے شکایت کی تحقیقات کرتے ہوئے ڈاکٹر کو قصوروار پایا۔ ڈاکٹر مغل راؤ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ چالان کی کارروائی کی جارہی ہے ۔