نئی دہلی : بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے بس بے قابو ہوکر کارسے جا ٹکرائی، حادثہ کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے، میڈیا کے مطابق افسوس ناک واقعہ ریاست گجرات کے ضلع نوساری میں پیش آیا جہاں بس ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑا۔ رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس مذہبی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اسی دوران بس ڈرائیور کو نوساری ہائی وے پر دل کا دورہ پڑا جس کے باعث بس بے قابو ہو کر آگے والی کار سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حادثہ میں کارمیں موجود تمام افراد ہلاک جبکہ 28کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی جبکہ بس کا ڈرائیور بھی موقع پر دم توڑ گیا ،حادثہ کے بعد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کو پولیس کی جانب سے کلیئر کروادیا گیا۔