ڈراویڈ اور روہت کے نئے دور کی شروعات

   

پہلے T20 میچ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرایا
جئے پور : انڈین کرکٹ میں آج نئے ہیڈکوچ راہول ڈراویڈ اور نئے T20 کیپٹن روہت شرما کی جوڑی نے کامیاب شروعات کی جب ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹ سے شکست دیدی۔ ٹاس ہارنے کے بعد ٹم ساوتھی زیرقیادت کیویز نے 164/6 اسکور کئے۔ جواب میں میزبانوں نے دو گیندیں باقی رکھتے ہوئے 166/5 پر جیت درج کرائی۔ سوریا کمار یادو کو 40 گیندوں میں 62 رنز بنانے پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔