ڈرگس کے کاروبار پر میانمار کے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ کی بالاپور پولیس نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث دو میانمار کے باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ منشیات برآمد کرلئے ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ 21 سالہ ابی بوس رحمن اور 20 سالہ محمد رحیم جو میانمار کے باشندے ہیں اور رائل کالونی بالاپور کے ساکن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ میانماری باشندے ممنوعہ ڈرگس حاصل کیا اور منشیات کا کوڈ یابا ررکھا ۔ اس ڈرگس کو گرفتار ملزمین خواہشمند گاہکوں کو فروخت کررہے تھے ۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ میانمار سے تعلق رکھنے والا ایک اور باشندہ سلیم انہیں ڈرگس فراہم کیا کرتا تھا اور گرفتار افراد ڈرگس کم دام میں حاصل کرتے ہوئے اسے دوگنی قیمت پر فروخت کیا کرتے تھے ۔ بالاپور پولیس نے اس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمین کے قبضے سے ممنوعہ ڈرگس اور فرضی تفصیلات کے ذریعہ حاصل کئے گئے آدھار کارڈ اور دیگر اشیاء کو برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔