ڈرگ انسپکٹر نلگنڈہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن کے عہدیداروں نے محکمہ ڈرگ کے ایک بدعنوان عہدیدار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن ضلع نلگنڈہ کے ڈرگ انسپکٹر کے سومیشور کو اے سی بی نے 18 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اس بدعنوان عہدیدار کے خلاف ایک ہاسپٹل کے مینٹیننس انچارج نے شکایت کی تھی ۔ ڈرگ لائسنس کے لیے دائر کردہ درخواست کی منظوری کے لیے ڈرگ انسپکٹر سومیشور نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا ۔ گرفتار ڈرگ انسپکٹر کو اے سی بی نے نامپلی کی خصوصی اے سی بی عدالت میں پیش کردیا ۔۔ ع