حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں ڈنمارک کے سفیر راسمس ابیل گارڈ کرسٹنسن نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کے امور کا جائزہ لیا۔ ڈنمارک کے سفیر نے ماحولیاتی تحفظ، تعلیم، گرین انرجی اور کسانوں و خواتین کے امپاورمنٹ جیسے شعبہ جات میں تعاون کا پیشکش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ رائزنگ 2047 ویژن کی تکمیل کے ذریعہ تلنگانہ کی ترقی میں ڈنمارک اپنی حصہ داری ادا کرنا چاہتا ہے۔ ڈنمارک کے سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چیف منسٹر سے ہوئی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ چیف منسٹر سے ملاقات کو کامیاب اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور تلنگانہ کے درمیان مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون اور اشتراک سے اتفاق کیا گیا۔ 1