ڈونالڈ ٹرمپ کی کویڈ مثبت جانچ ایک ایسے وقت میں سامنے ائی ہے جب کچھ گھنٹوں قتل ہی وائٹ ہاوز نے اعلان کیاتھا کہ اس کے سینئر ساتھی ہاپ ہیکس اس وائرس کی زد میں آگئے ہیں
واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورخاتون اول ملینا ٹرمپ کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔
اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل کے ذریعہ مذکورہ صدر نے کہاکہ وہ اور خاتون اول ملینا ٹرمپ کو کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔
مذکورہ صدر نے کہاکہ وہ ”فوری طور پربحال ہونے کا عمل اورقرنطین‘‘ شروع کردیں گے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کا کویڈ مثبت نتائج کی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعہ جانکاری دی ہے۔
Tonight, @FLOTUS and I tested positive for COVID-19. We will begin our quarantine and recovery process immediately. We will get through this TOGETHER!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 2, 2020
ڈونالڈ ٹرمپ کی کویڈ مثبت جانچ ایک ایسے وقت میں سامنے ائی ہے جب کچھ گھنٹوں قتل ہی وائٹ ہاوز نے اعلان کیاتھا کہ اس کے سینئر ساتھی ہاپ ہیکس اس وائرس کی زد میں آگئے ہیں‘ اس ہفتہ کئی مرتبہ صدر کے ساتھ انہوں نے سفر بھی کیاتھا۔
رپورٹس کے مطابق ہیکس کے ٹرمپ کے ساتھ بیرونی ممالک کے ائیرفورس میں ایک مرتبہ سفر اور منگل کے روز کلیولینڈ میں صدراتی بحث کے دوران موجودگی کے بعد ڈونالڈ ٹرمہ کی جانچ کی گئی تھی
وائٹ ہاوز کے فزیشن کا بیان
ڈونالڈ ٹرمپ کے کویڈ نتاج پر وائٹ ہاوز کے فزیشن اسکوٹ کونلی نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ ”صحت یابی کے دوران مجھے پوری توقع ہے کہ صدر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے فرائض انجام دیں گے‘ مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں سے میں آپ کوواقف کرواتا رہوں گا“۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ صدر اورخاتون اول نے وائٹ ہاوز میں رہنے کامنصوبہ بنایا ہے اور مذکورہ میڈیکل یونٹ چوکس ہے۔
صدراتی انتخابات سے چارہفتے قبل ٹرمپ کا کرونا وائرس کی زد میں انا ان کی انتخابی سرگرمی پر اثر انداز ہوسکتا ہے
ڈونالڈ ٹرمپ کی صحت
مذکورہ 74سالہ ٹرمپ کو جمعرات کے روز آخری مرتبہ رپورٹرس نے وائٹ ہاوز واپس ہوتے ہوئے دیکھا تھا جب ان کی صحت کافی بہتر دیکھائی دے رہی تھی۔
اسی کے ساتھ ان عالمی قائدین میں ٹرمپ کا بھی نام شامل ہوگیاہے جو کرونا وائرس کی زد میں ائے تھے جن میں برزلین صدر جیر بولسونارو‘
یوکے کے وزیراعظم بورس جانسن‘ اور ہانڈران صدر جوان اورلانڈو ہرنینڈیز کے نام شامل ہیں