ڈونالڈ ٹرمپ پھر ایک بار دادا بن گئے

,

   

نیویارک ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ دسویں مرتبہ دادا بن گئے ۔ جب ان کے بیٹے ایرک کی شریک حیات لارا نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔ صدر کے بیٹے نے پیر کو آدھی رات سے عین قبل ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’لارا ٹرمپ اور میں کیرولینا ڈوروتھی ٹرمپ کا اس دنیا میں خیرمقدم کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ہم پہلے ہی آپ سے محبت کرچکے تھے! ‘‘اس جوڑے کی یہ دوسری لڑکی ہے، ان کا پہلا لڑکا ایرک لیوک ٹرمپ ستمبر میں دو سال کا ہوجائے گا ۔ 73 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ کی تین مختلف بیویوں سے پانچ بیٹے ہیں ۔ ان کے دو بڑے بچوں ڈونالڈ جونیئر اور ایوانکا کے بالترتیب پانچ اور تین بچے ہیں۔ 35 سالہ ایرک ٹرمپ امریکی صدر کے تیسرے بیٹے ہیں، وہ ٹرمپ آرگنائزیشن میں اپنے بڑے بھائی ڈونالڈ جونیئر کے ساتھ سینئر اگزیکیٹیو ہیں۔ 36 سالہ لارا ٹرمپ سابق جرنلسٹ اور اپنے شوہر کے ساتھ ایرک ٹرمپ فاؤنڈیشن چلاتی ہیں۔ اس کے علاوہ تحفظ حیوانات کیلئے سرگرم ہیں۔ ایرک ٹرمپ فاؤنڈیشن بچوں کے دواخانوں کیلئے مالیہ فراہم کرتا ہے۔ لارا ، 2020 ڈونالڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کیلئے چلائی جانے والی مہم کی اعلیٰ عہدیدار ہیں اور اکثر ٹیلی ویژن پروگراموں میں حصہ لیتے ہوئے اپنے صدارتی پالیسیوں کی بھرپور دفاع کرتی ہیں۔