واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میرٹ پر حکم کیلئے درکار معلومات نہ ہوں،فیصلہ معطل رہے گا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیٹی 10 نومبر تک اپنے دلائل دے،اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔گزشتہ ہفتہ فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریوینیو سروس کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔حکم سے 8 نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلیدستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی تاہم اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔