ڈونگ ڈونگ کی ہیٹ ٹرک، چلی کے خلاف ہندوستان کامیاب

   


سینٹی گو (چلی) : ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ڈونگ ڈونگ کی ہیٹرک کی بدولت اس نے میزبان چلی کو 5-3 سے شکست دی۔ کورونا کی وجہ سے تقریباً ایک برس بعد بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں دونوں ہی ٹیموں کی جانب سے زیادہ گولس بنائے گئے۔ جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی ڈونگ ڈونگ نے 29، 38 اور 52 ویں منٹ میں ہندوستان کیلئے گول بنائے جبکہ للرینڈکا نے 14 ویں اور سنگیتا کماری نے 30 ویں منٹ میں گول کئے۔ میزبان ٹیم کیلئے 10 ویں منٹ میں سیمون ایویلی اور 25 ویں منٹ میں پولاس سینس کے علاوہ 49 ویں منٹ میں فرنانڈا ایریٹا نے گول اسکور کئے۔