جموں 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک مسافر بردار گاڑی کے کھڈ میں جا گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں پانچ خواتین اور تین بچے بھی شامل تھے ۔ ڈوڈا کے ایس پی ممتاز احمد نے کہا کہ ایک شخص کو جائے حادثہ سے بچالیا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے جو دواخانہ میں زیر علاج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 12 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے جبکہ چار افراد دواخانہ میں علاج کے دوران جانبرنہ ہوسکے ۔ جموںو کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حادثہ کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔