جموں : جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ڈوڈہ میں جمعرات کو 12 بجکر 4 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔قبل ازیں صوبہ جموں کے ہی ضلع کشتواڑ میں 9 جنوری کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت 3.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔