ڈویلیئرز بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کریں :شاستری

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری نے سابق افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز سے درخواست کی ہے کہ وہ سبکدوشی سے واپس آجائیں اور ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلیں۔ آئی پی ایل 2020 میں ڈی ویلیئرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف صرف 33 گیندوں پر73 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور چھ چھکے لگائے ۔ڈی ویلیئرز کے آخری اوورز میں کھیلی گئی شاندار اننگز کی بنیاد پر بنگلور نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سامنے 195 رنز کا چیلنج پیش کیا تھا اور پھر کولکتہ کو 82 رنز سے شکست دی۔شاستری نے آج ٹویٹ کیا کہ لوگوں نے کل رات جو دیکھا وہ حیرت انگیز تھا اورآج جاگنے کے بعد بھی احساس ایک جیسے ہیں۔ اے بی ڈویلیئرز کو ان مشکل حالات میں یا بہرحال آپ کی بین الاقوامی سطح پر ضرورت ہے ۔ سبکدوشی سے واپسی کریں ۔ یہ کھیل آپ کی واپسی کے ساتھ اوربہتر ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی ولیئرز نے 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ دی تھی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے لئے 114 ٹسٹ میچ ،228 ونڈے اور78 ٹی 20 کھیلے ہیں۔ وہیں آئی پی ایل کے رواں سیزن میں انہوں نے بنگلور کے لئے سات میچوں میں 57.00 کی اوسط اور185.37 کی اسٹرائک ریٹ سے 228 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کے بیٹ سے 20 چوکے اور 13 چھکے نکلے ہیں۔