ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے آج اعلامیہ کی اجرائی

   

پدمارائو گوڑ کے انتخاب کا امکان، بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس
حیدرآباد۔ 22 فروری (سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی کی صدارت میں آج اسمبلی کی بزنس اڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو ریاستی وزیر امور مقننہ پرشانت ریڈی، وزیر صحت ای رجندر، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، کانگریس رکن اسمبلی سریدھر بابو، مجلس کے رکن احمد بلعلا اور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تین روزہ سیشن کے ایجنڈے کو قطعیت دی گئی۔ اجلاس 25 فروری تک جاری رہے گا اور اتوار کو تعطیل رہے گی۔ ہفتے کو بجٹ پر مباحث ہوں گے اور چیف منسٹر جواب دیں گے۔ پیر کے دن تصرف بل پر مباحث ہوں گے اور جواب دیا جائے گا جس کے فوری بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہوجائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہفتے کو اعلامیہ جاری ہوگا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق سابق وزیر پدما رائو گوڑ کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر اتفاق رائے سے منتخب کیا جاسکتا ہے۔