ڈگری کالجس میں پہلے مرحلہ کے تحت ایک لاکھ سے زائد طلبہ کو نشستیں الاٹ،اردو میڈیم کے 0.84 فیصد طلبہ

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے ڈگری کالجس میں داخلوں کے پہلے مرحلہ میں DOST سسٹم کے تحت 112683 طلبہ کو نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ انڈر گریجویٹ کورسیس میں داخلے کیلئے DOST سسٹم کے تحت کونسلنگ کی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کی کونسلنگ کے ذریعہ 77 فیصد طلبہ نے پہلی ترجیح کے تحت نشستیں حاصل کیں جبکہ 25531 نے دوسری ترجیح کے تحت نشست حاصل کی۔ جاریہ سال پہلے مرحلہ میں DOST سسٹم کے تحت 144300 طلبہ نے رجسٹرڈ کرایا تھا۔ جن طلبہ کو سیٹ الاٹ کی گئی ان میں کی اکثریت نے انگلش میڈیم میں نشستیں حاصل کی ہیں جن کا فیصد 90.89 ہے۔تلگو میڈیم کے 8.26 فیصد ، ہندی میڈیم کے 0.008 فیصد اور اردو میڈیم کے 0.84 فیصد طلبہ نے نشستیں حاصل کیں۔ ر