مذکورہ بی جے پی نے ناٹی راجہ پر خان کے قتل کو انجام دینے کا الزا م لگایاتاکہ انتخابات میں فائدہ اٹھاسکے۔دوسری جانب کانگریس امیدوار نے الزام لگایاکہ پٹاریا خان کی موت کا ذمہ دار ہے۔
چھتر پور۔کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ‘ پارٹی رکن اسمبلی وکرم سنگھ ناٹی راجہ اور دیگر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا ایک مقدمہ اس وقت درج کیاگیاجب مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں ایک ورکرکی موت پر بی جے پی امیدوار کو گرفتار کرنے کی مانگ پر مشتمل اجازت کے بغیر احتجاجی دھرنا دیاتھا۔
ریاست میں جس وقت اسمبلی انتخابات ہورہے تھے 17نومبر کے روز چھتر پور ضلع کے راج نگر حلقہ میں کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان میں ایک تصادم کے ورایک کانگریسی کی موت ہوگئی تھی جس کی شناخت سلمان خان کے طور پرہوئی ہے
۔ا س واقعہ کے بعد ڈگ وجئے سنگھ اورناٹی راجہ نے اپنے حامیوں کے ساتھ ملکر 18-19نومبر کے روز کھاجوراؤ پولیس اسٹیشن کے باہر ایک خیمہ لگاکر احتجاجی دھرنا دیا اور راج نگر سے بی جے پی امیدوار پٹاریا کی گرفتاری کی مانگ کی۔
کانگریس قائدین نے پٹاریاکو خان کا قتل انجام دینے کا مورد الزام ٹہرایا جس کو بی جے پی لیڈر نے مسترد کردیاہے۔ایڈیشنل سپریڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) وکرم سنگھ نے کہاکہ چھتر پور ایڈیشنل کلکٹر کی جانب سے دائر کردہ رپورٹ کی بنیاد پر ائی پی سی کی دفعہ 188کے تحت انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشتمل ایک ایف ائی آر درج کی گئی ہے‘ جو اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست میں نافذ ہے۔
مذکورہ ایف ائی آرمیں ڈگ وجئے سنگھ‘ ناٹی راجہ‘ موجودہ رکن اسمبلی اور راج نگر سے کانگریس امیدوار کے علاوہ 60-70دیگر افراد کے نام ہیں۔
اس سے قبل بی جے پی کے چھتر پور ضلع صدر ملکان سنگھ نے ضلع ایڈمنسٹریشن کو ایک میمورنڈم داخل کرتے ہوئے نشاندہی کرائی تھی کہ ڈگ وجئے سنگھ اور کانگریس کے دیگر قائدین نے حکام سے اجازت لئے بغیر احتجاجی دھرنا دیاتھا‘ جو انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔
میمورنڈ م پر عمل کرتے ہوئے درج ایف ائی آر کے مطابق مذکورہ ایڈیشنل کلکٹر نے ایک رپورٹ پولیس کوروانہ کی اورکہاکہ احتجاج کے لئے مقامی ایڈمنسٹریشن نے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔
سلمان خان کی موت کے بعد مذکورہ پولیس نے 17نومبر کے روز پٹاریا اور 20بی جے پی کارکنان پر قتل الزامات کے ساتھ ایک مقدمہ درج کیاہے۔ اس کے بعد برسراقتدار پارٹی نے پولیس پر الزام لگایاکہ کانگریس کے زیر اثر ہوکر پولیس بی جے پی کے خلاف جانبدارانہ رویہ اختیار کررہی ہے۔