انہوں نے آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے خلاف کاروائی کی مانگ کی
گولیار۔ تنازعہ کوہوا دیتے ہوئے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے ہفتہ کے روز راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کاموزانہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) سے کیا اورکہاکہ ”جو کوئی بھی نفرت پھیلاتا ہے“ وہ ”ایک تھیلی کے چٹے بٹے“ ہیں۔
انہوں نے پی ایف ائی پر حکومت کی کاروائی کی طرز پرآر ایس ایس اور وی ایچ پی کے خلاف کاروائی کی مانگ کی۔ مدھیہ پردیش میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کاروائی کے متعلق رپورٹرس کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مذکورہ سابق مدھیہ پردیش چیف منسٹر نے کہاکہ ”جو کوئی بھی تشدد‘ نفرت‘ مذہبی جنونیت پھیلارہا ہے“ اس پر کاروائی کی جانی چاہئے۔
سنگھ نے کہاکہ ”اگر ان پر کاروائی کی جارہی ہے‘ تو کیوں سنگھ کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے‘ کیوں وی ایچ پی کے خلاف نہیں ہورہی ہے‘ ان کے خلاف بھی کاروائی کی جانی چاہئے“۔
پوچھنے پر کہ کیا آر ایس کا موزانہ پی ایف ائی سے کیاجارہا ہے‘ سنگھ نے کہاکہ ”یقینا“۔ انہوں نے کہاکہ ”جوکوئی بھی نفرت‘مذہبی جنونیت پھیلاتا ہے‘ وہ ایک جیسے ہی ہیں۔ ایک تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔وہ ایک دوسرے کی تعمیل کرتے ہیں“۔
نیشنل تحقیقاتی ایجنسی‘ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے ملک کی 15ریاستوں میں پی ایف ائی کے ٹھکانوں پر چھاپے ماری اور 106لوگوں کو گرفتار کیاہے۔
ذرائع نے ہفتہ کے روز کہاکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) ممبرس کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کاروائی 15ریاستوں میں کی گئی ہے اس کو نام ”اپریشن اکٹوپس“ دیاگیاتھا۔
این ائی اے کی جانب سے مقدمہ درج کرنے اور ”مسلسل خفیہ جانکاری اور شواہد“ ملنے کے بعد کہ پی ایف ائی قائدین او رکیڈرس دہشت گردانہ سرگرمیوں اور دہشت گردوں کو فنڈس فراہم کرنے میں ملوث ہیں‘ مصلح تربیت کی فراہمی کے لئے کیمپس منعقد کررہے ہیں اور ممنوعی تنظیموں میں شامل ہونے کے لئے لوگوں کی ترغیب کاری میں ملوث ہیں‘ یہ کاروائیاں انجام دی گئی ہیں۔
پچھلے سالوں میں ملک کی کئی ریاستوں میں پی ایف ائی قائدین او راس کے کارکنان پر کئی پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے بڑی پیمانے پر مجرمانہ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔