ڈھابہ میں شراب کی فروخت پر انتظامیہ کی بلڈوزر کارروائی

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک ڈھابے میں شراب کی فروخت کا پتہ چلنے پر ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کارروائی کرتے ہوئے ڈھابہ کے تجاوزات کو منہدم کردیا۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ بھوپال میں باوڑیاں پل کے قریب ایشور نگر کے اس ڈھابہ کے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔ یہ ہوٹل بغیر کسی اجازت کے چل رہا تھا اور اس میں غیر قانونی سرگرمیاں مسلسل جاری تھیں۔ اس سے قبل بھی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار آپریٹر کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔