ڈیجیٹل پے منٹس کو فروغ دینے ترغیبی اسکیم کو کابینی منظوری

   

نئی دہلی : مرکزی کابینہ نے آج 1300 کروڑ روپئے کی ترغیبی اسکیم کو منظوری دی تاکہ یوپی آئی اور روپے ، ڈیبٹ کارڈس کو استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ وزیرالیکٹرانکس اور آئی ٹی اشونی ویشنو نے کہا کہ حکومت مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ کے تحت مرچنٹ کو گاہکوں کے ڈیجیٹل ادائیگیوں پر عائد ٹرانزیکشن چارجس واپس کردے گی۔ آنے والے ایک سال میں حکومت 1300 کروڑ روپئے صرف کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل پے منٹس کی طرف راغب کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں 7.56 لاکھ کروڑ روپئے کی قدر کے 423 کروڑ ڈیجیٹل لین دین ریکارڈ ہوئے۔