نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین سال کی بلند ترین سطح 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرنے کے بعد چہارشنبہ کے روز گھریلو سطح پر ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ منگل کو مسلسل تیسرے دن ڈیزل 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 ویں دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا تھا ۔ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ پانچ دنوں میں 95 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے ۔