ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوا، پٹرول 19 ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا ۔ گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ آج دہلی میں انڈین آئل پمپ پر پٹرول یہاں 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا ، وہیں ڈیزل بھی 88.82 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹررہا۔