نیویارک: ڈونالڈ ٹرمپ کی کمیونیکیشنز مشیر نے پیر کو کہا، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار اور موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیریس کی ان کی پارٹی نے تقرری کی ہے، انتخاب نہیں۔ٹرمپ مہم کی ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشنز کیرولین سنشائن نے العربیہ کی روزانا لاک ووڈ کو بتایا کہ یہ بحث امریکی عوام کیلئے اہم ہے کیونکہ کملا ہیریس کو ان کی پارٹی نے نامزد امیدوار مقرر کیا ہے، منتخب نہیں۔ انہوں نے پریس کے سخت انٹرویوز کا سامنا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔”ٹرمپ اور ہیریس منگل کی رات اپنی پہلی رو برو بحث کیلئے آمنے سامنے ہوں گے جبکہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صرف 60 دن رہ گئے ہیں۔صدر جو بائیڈن ٹرمپ کے ساتھ اپنی پہلی بحث میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اچانک دستبردار ہو گئے تھے جس کے بعد کملا ہیریس نے ڈیموکریٹک نامزد امیدوار کا عہدہ سنبھالا۔