ڈینگو کے لیے ویکسین کی 2026 کے وسط تک مارکٹ میں دستیابی متوقع

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈینگو کے لیے ویکسین 2026 کے وسط تک کمرشیل اعتبار سے دستیاب ہوسکتا ہے ۔ انڈین امیونولوجیکل لمٹیڈ (IIL) نے اس ویکسین کی سیفٹی کے تعین کے سلسلہ میں کلینکل ٹرائیلس کے پہلے مرحلہ کو پورا کیا ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے آنند کمار نے یہ بات کہی ۔ اس ویکسین کی تاثیر کی جانچ کے لیے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے ٹرائیلس توقع ہے کہ عنقریب شروع ہوں گے ۔ آئی آئی ایل ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے جسے 1982 میں قائم کیا گیا ۔۔