حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ نمائندہ سیاست سے بات کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ فیور ہاسپٹل ڈاکٹر کے شنکر نے بتایا کہ آؤٹ پیشنٹ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ہزار سے زیادہ مریضوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ڈینگو کے مریضوں میں سردی ، کھانسی ، جسمانی درد جیسی علامات پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں تاحال ہاسپٹل میں 100 مریض رجوع ہوچکے ہیں جبکہ اگست میں یہ تعداد 80 تھی۔