ڈی آر ڈی او سائنسدانوں کو راہول گاندھی کی مبارکباد

   

نئی دہلی،27مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس صدر راہول گاندھی نے ہندوستان کو دشمن کے سٹلائٹ کو خلا میں ہی مار گرانے کی مہارت حاصل کرکے دنیا کی چوتھی خلائی طاقت بنانے کیلئے ہندوستانی دفاعی تحقیقی تنظیم (ڈی آر ڈی او)کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے۔ گاندھی نے چہارشنبہ کو ٹوئیٹ کیا،‘‘بہت زبردست ڈی آر ڈی او،آپ کے کام پر بہت فخر ہے۔ ’’اس سے پہلے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ‘مشن شکتی ’ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا،‘‘ڈی آر ڈی او کو مبارکباد۔مشن شکتی کی بنیاد ترقی پسند اتحاد(یوپی اے )-کانگریس حکومت نے سال 2012میں رکھی تھی۔’’کانگریس لیڈر نے ہندوستان کو خلائی طاقت بننے کا سہرا پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو کو دیتے ہوئے کہا کہ پنڈت نہرو اور وکرم سارابھائی کے خوابوں کی وجہ سے ہندوستان خلائی ٹیکنالوجی میں ترقی کررہا ہے۔ ہندوستان کیلئے یہ فخر کی بات ہے ‘‘۔