ڈی جی قتل کیس میں دہشت گردی کا کوئی سراغ نہیں ملا : جموں و کشمیر پولیس

   

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈی جی جیل خانہ جات ہیمنٹ کمار لوہیا کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران دہشت گردی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ ڈی جی جیل خانہ کے قتل کی تحقیقات جاری ہے اور ابھی تک دہشت گردی کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ کلیدی ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور اُس کے انکشافات کو فیلڈ تحقیقاتی ٹیم سے تصدیق کی جارہی ہیں۔بتادیں کہ ڈی جی پی جیل خانہ جات کو گھریلو ملازم نے سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا۔ پولیس نے رات بھر جاری رہنے والی چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کیس کے مرکزی ملزم یاسر کی گرفتاری عمل میں لائی سیکورٹی ایجنسیوں کی مختلف ٹیمیں کلیدی ملزم سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں اور ابھی دہشت گردی کا کوئی بھی سراغ نہیں ملا ہے ۔