حیدرآباد ۔ /16 جولائی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے ڈائیٹ کالجس میں ڈی ایڈ کورسیس میں داخلوں سے متعلق ڈی سیٹ 2019 ء کے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا /18 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ کنوینر ڈی سیٹ 2019 ء مسٹر ستیہ نارائینا ریڈی نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ریاست بھر میں ڈی سیٹ 2019 ء کے پہلے مرحلہ کی کونسلنگ کے ذریعہ ڈائیٹ کالجوں میں ڈی ایڈ و ڈی پی ایس ای کورسیس کی 8 ہزار نشستوں کے منجملہ صرف 2890 نشستیں ہی پرُ ہوسکیں ۔ لہذا ماباقی نشستوں کو پر کرنے کونسلنگ شیڈول کو ریاستی محکمہ تعلیم نے جاری کرنے کی کنوینر ڈی سیٹ کو ہدایت دی ہے ۔ ان ہدایات کی روشنی میں کنوینر ڈی سیٹ 2019 ء نے ڈی ایڈ کورسس میں داخلوں کیلئے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ /18 جولائی سے شروع کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔