ڈی وٹھل ریڈی رکن قانون ساز کونسل کو تہنیت کی پیشکشی

   

نرمل /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈی وٹھل رکن قانون ساز کونسل و سینئیر ٹی آر ایس قائد کی آج نرمل آمد پر سینئیر ٹی آر ایس قائد مسٹر محمد انیس خان نے ان کی رہائش گاہ پر ڈی وٹھل رکن قانون ساز کونسل کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر ڈی وٹھل نے کہا کہ ریاستی حکومت بالخصوص وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کے فلاحی اسکیمات اور ان کی شاندار کارکردگی سے ریاست کے تمام طبقات مطمئین ہیں ۔ خاص طور پر نرمل ضلع کے حرکیاتی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کی شاندار کارکردگی کو یہاں کی عوام کبھی فراموش نہیں کرسکتی ۔ ٹی آر ایس اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ریاست میں ہائی ٹرک کرنے جارہی ہے پھر ایکسائز وزیر جنگلات میں تیسری مرتبہ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہائی ٹرک کی طرف گامزن ہے ۔ اس موقع پر محمد زاہد علی مالک آئی اے فنکشن ہال کے علاوہ سید جلیل ازہر سیاست اسٹاف رپورٹر بھی موجود تھے ۔