کئی ریاستوں میں آندھی اوربارش کا امکان

   

نئی دہلی۔ 11 مئی (ایجنسیز) دہلی میں ہفتہ کو موسم کافی سہانا ہو گیا۔ شام کو اچانک آندھی اور بارش سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 مئی تک شمال مغربی، مشرقی اور جنوبی اور شمالی ہند میں پری مانسون کا دور رہ سکتا ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی اورطوفان کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس طرح کے موسم کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کی صلاح دی ہے۔ ساتھ ہی لْو چلنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ جھارکھنڈ اور اوڈیشہ میں 14 مئی تک لْو چل سکتی ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور آسام میں لْو چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 12 مئی کو دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش میں بارش کے ساتھ آندھی طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں گرج،چمک اور 60 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آندھی چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے جنوبی ہند کی ریاستوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آندھرا پردیش، ینم، تلنگانہ، کرناٹک، پڈوچیری میں 14 اپریل تک بارش ہو سکتی ہے ہے۔ 13 اور 14 مئی کوٹاملناڈو، پڈوچیری اور کیرالا میں بارش کا امکان ہے۔