کئی ممالک کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

   

نیویارک : اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کئی مغربی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے اپنے شہریوں کے لیے لبنان میں سفری اڈوائزری جاری کی ہے اور وہاں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ یہ اڈوائزری ایسے موقع پر جاری ہوئی ہے جب گولان کی پہاڑی پر ہفتہ کو ایک حملے میں بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ نیتن یاہو نے پیر کو حملے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ دوسری جانب لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ ہفتہ کو ہونے والے راکٹ حملے میں ملوث نہیں ہے۔