کاؤ ٹکے وٹل کو این ٹی آر شرم شکتی ایوارڈ اعزاز

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مسٹر کاؤٹکے وٹل کو اپریل 2022 سے ملک میں ٹاپ 10 ایل آئی سی اڈوائزرس میں نمبر ایک ہونے پر باوقار این ٹی آر شرما شکتی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ سروٹی لیہ آرٹ اکیڈیمی ، سیل ویل کارپوریشن کی جانب سے رویندرا بھارتی ، حیدرآباد میں شاندار ایونٹ کے دوران عطا کیا گیا ہے ۔ سری کاؤ ٹکے وٹل نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایل آئی سی کے ساتھ 23 برس کی عمر میں کیا اور کامرس اور لاگریجویشن کے بعد ان کے کیرئیر کے آغاز کے ساتھ آج وہ لائف انشورنس کے شعبہ میں شاندار بزنس کی چوٹی کو پہنچ گئے ۔۔