کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت :سپریم کورٹ

   


نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمان بیٹے کارتی چدمبرم کو کچھ شرائط کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت پیر کو دے دی۔جج اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی کی بنچ نے جونیئر چدمبرم کو دو کروڑ روپے جمع کرنے کی شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔بنچ نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کیرتی چدمبرم کو ہدایت دی کہ وہ اپنا غیرملکی دورہ کی مکمل تفصیلات اسے دستیاب کرائیں۔ انہیں یہ بھی بتانے کو کہا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک میں کہاں کہاں رکیں گے ۔ عدالت نے انہیں یہ اجازت چھ مہینے کے لئے دی ہے ۔عرضی گزار کی طرف سے پیش کپل سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ مذکورہ رقم کو سود دینے والے اکاونٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔