کارتی کے ساتھ بھاسکررمن بھی سی بی آئی کی گرفت میں

   

نئی دہلی: مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی پی چدمبرم کے قریبی ساتھی ایس بھاسکررمن کو چینی کمپنی کو ویزا جاری کنے کی سہولت مہیا کرنے کیلئے رشوت لینے کے معاملوں میں گرفتار کیا ہے ۔سی بی آئی ذرائع نے چہارشنبہ کو یہاں یہ اطلاع دی ۔ بھاسکررمن کو جاری معاملے میں تعاون نہ کرنے پر منگل کی رات چینائی سے گرفتار کیا گیا ۔سی بی آئی نے منگل کو کارتی پی چدمبرم سے جڑے ملک بھر میں مختلف مقامات پر اور کارتی کے والد پی چدمبرم کی رہائش گاہ پر پرانے معاملے میں چھاپے مارنے کی کارروائی کی ۔سی بی آئی ذرائع نے کہا،‘‘یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کارتی چدمبرم نے پیسے لے کر ویزا حاصل کرنے میں چینی شہریوں کا ساتھ دیا۔ سی بی آئی ذرائع نے دعوی کیا کہ ان چینی شہریوں کو پنجاب کے مانسا میں ایک پروجیکٹ کے لئے ویزا لیا تھا۔سی بی آئی نے کارتی ،ممبئی،منسا (پنجاب) وغیرہ کی نجی کمپنیوں اور نامعلوم سیول سرونٹ اور دیگر پانچ ملزمین کیخلاف چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے معاملے میں رشوت لینے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا۔