کاروبار میں نقصان خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : سکندرآباد کے ماریڈ پلی میں ایک خاتون نے کاروبار میں نقصان سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ ماریڈ پلی پولیس کے مطابق 42 سالہ منجو دیوی جو شیٹا چلم کالونی علاقہ کے ساکن شخص آر رام کی بیوی تھی دونوں میاں بیوی فینانسی اسٹور چلاتے تھے گذشتہ چند دنوں سے انہیں کاروبار میں نقصان ہورہا تھا ۔ اور اس نقصان سے دل برداشتہ ہو کر اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ ماریڈ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔