حیدرآباد ۔ 23 مارچ (سیاست نیوز) فلمی انداز میں ایک کارپوریٹر نے گندے نالے میں کود کر نالے سے کچرے کی صفائی کی، جس پر ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں نے اس کارپوریٹر کو دودھ سے نہلایا۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب یہ واقعہ ملک کے صدر مقام دہلی میں پیش آیا۔ مشرقی دہلی کے علاقہ میں میونسپل مزدوروں کی جانب سے نالوں کی عدم صفائی پر مقامی عوام کی جانب سے اس کی متعلقہ کونسلر سے شکایت کی۔ کونسلر نے بھی میونسپل عملہ کو نالے کی صفائی پر توجہ دلائی باوجود اس کے بلدی عملے کی جانب سے صفائی نہ کرنے پر عام آدمی پارٹی کے مقامی کونسلر حسیب الحسن شاستری پارک کے پاس بھر کر بہنے والے نالے کے پاس پہنچا اور خود نالے میں اتر کر صفائی کی اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے کارکنوں اور ان کے حامیوں نے کارپوریٹر حسیب الحسن کو دودھ سے نہلاتے ہوئے ان کی ستائش کی، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا میں وائر ہورہا ہے جس پر لوگ طرح طرح کے کامینٹس کررہے ہیں۔ چند لوگ اس کو انتخابی حربہ قرار دے رہے ہیں۔ن